دریائے جہلم سے ملحقہ علاقوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے ،ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جوڑاکلاں کے مقام پر دریائے جہلم میں موجودہ پانی کے بہاو کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے انہیں پانی کی صورتحال، حفاظتی اقدامات اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دریائے جہلم سے ملحقہ علاقوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے ، متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں، جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری انتظامات ہر وقت یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری طور پر دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت، حالیہ بارشوں کے دوران بروقت اقدامات کی بدولت بارشی پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی گئی تاہم اگلے چند روز میں مزید بارشیں متوقع ہیں جس کی وجہ سے دریاوں میں ظغیانی اوراربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments