ڈپٹی کمشنر بھیرہ کے موضع چاوہ کے قریب ڈرین کا ہنگامی دورہ

ڈپٹی کمشنر بھیرہ کے موضع چاوہ  کے قریب ڈرین کا ہنگامی دورہ

بھیرہ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل بھیرہ کے موضع چاوہ کے قریب ڈرین کا ہنگامی دورہ کیا اور نکاسیٔ آب کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس، تحصیلدار رانا قمر عباس اور محکمہ انہار کے افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مقامی افراد سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے ۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث ڈرین میں اگنے والی خود رو جھاڑیوں اور بوٹیوں سے پانی کی روانی متاثر ہو رہی ہے ، جس کے نتیجے میں بارشی پانی کے آبادی اور زرعی اراضی میں داخل ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...