تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کا احتجاج

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کا احتجاج

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کا احتجاجعید کے بعد سے تنخواہیں نہیں ملیں، جس کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے

کندیاں (نمائندہ دنیا) پپلاں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز نے بقایا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف گھوڑا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عید کے بعد سے انہیں تنخواہیں نہیں ملیں، جس کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کریانہ دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے اور گھروں میں بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ ورکرز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ان کی بقایا تنخواہیں فوری ادا کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...