ممکنہ سیلاب کے پیش نظر طالب والا میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر طالب والا میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر طالب والا میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیمپ میں تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار، ایمبولینس، ریسکیو بوٹ، موٹرز مو جو د

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایت پر تحصیل کوٹ مومن کے موضع طالب والا میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔ریلیف کیمپ میں تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار، ایمبولینس، ریسکیو بوٹ، آؤٹ بورڈ موٹرز، لائف جیکٹس، لائف رنگز، ابتدائی طبی امداد کا سامان اور دیگر ضروری آلات مکمل طور پر تیار رکھے گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام وسائل اور حفاظتی سامان کی جانچ بھی مکمل کر لی ہے ، جبکہ اہلکاروں کو فلڈ ریسکیو، متاثرہ افراد کے محفوظ انخلا، ابتدائی طبی امداد اور باہمی رابطہ کاری سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 سرگودھا ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے ، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری امدادی کارروائیوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دریاؤں اور ممکنہ سیلابی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...