2گروپوں میں فائرنگ خاتون سمیت 2 افراد زخمی

2گروپوں میں فائرنگ  خاتون سمیت 2 افراد زخمی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ جھال چکیاں کے علاقے اوتیاں میں ایک ہی برادری سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپ ایک دوسرے پر قتل کی نیت سے فائرنگ کرتے رہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو مسلح ملز م فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت شہریار ولد خداداد اور مسرت بی بی زوجہ محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے ، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ دونوں گروپوں کے 40 سے زائد افراد کے خلاف درج کر لیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...