پرانی رنجش پر مبینہ تشدد، خواتین اور بچیاں زخمی، مقدمہ

پرانی رنجش پر مبینہ تشدد، خواتین اور بچیاں زخمی، مقدمہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بھکھی خورد میں پرانی رنجش کی بنا پر مسلح افراد کے مبینہ حملے میں ایک شہری اور اس کے اہلِ خانہ، جن میں خواتین اور نابالغ بچیاں بھی شامل ہیں، زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق محمد الطاف اور دیگر ملز موں نے سابقہ رنجش کا بدلہ لینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مخالف فریق کے منور اقبال اور ان کے اہلِ خانہ پر مبینہ طور پر ڈنڈوں، لاتوں اور مکوں سے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔درخواست کے مطابق تشدد کے دوران بعض نابالغ بچیاں نیم بے ہوش ہو گئیں۔ اہلِ علاقہ کی مداخلت پر ملزمان وہاں سے چلے گئے اور متاثرہ خاندان مزید نقصان سے محفوظ رہا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...