تاجروں کے لیے آسان اور کاروبار دوست پالیسیاں متعارف کروائی جائیں، حاجی علی عامر

 تاجروں کے لیے آسان اور  کاروبار دوست پالیسیاں متعارف  کروائی جائیں، حاجی علی عامر

بھلوال(نمائندہ دنیا)انجمن تاجران کے سنیئر نائب صدر حاجی علی عامر نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجر اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی، کاروباری اخراجات میں اضافے ، بجلی و گیس کے بھاری بلوں، ٹیکسوں کے بوجھ اور دیگر انتظامی مشکلات کے باعث شدید مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

 تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، اس لیے ان کے مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے ۔حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کے لیے آسان اور کاروبار دوست پالیسیاں متعارف کروائی جائیں، غیر ضروری ٹیکسوں اور جرمانوں میں کمی کی جائے ، بجلی و گیس کے نرخوں میں ریلیف دیا جائے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات فراہم کی جائیں۔تاجر برادری ہر مشکل وقت میں ملکی معیشت کو سہارا دینے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...