ای اسٹامپ کی مبینہ جعلی فروخت ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ای اسٹامپ کی مبینہ جعلی فروخت ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج

مبینہ طور پر بعض افراد ایک بار کوڈ کو اسکین کرکے اس میں ردوبدل کرتے ہیں

بھیرہ (نامہ نگار)ای اسٹامپ کی مبینہ جعلی فروخت کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سب رجسٹرار بھیرہ رانا قمر عباس کی درخواست پر تھانہ بھیرہ پولیس نے ملزم مدثر شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحصیل بھیرہ میں بیانِ حلفی، انتقالِ وراثت، واپڈا کنکشن اور دیگر قانونی معاملات کے لیے مبینہ طور پر جعلی ای اسٹامپ جاری کیے جانے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا۔ یہ بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ بعض لائسنس ہولڈرز نے اپنے ای اسٹامپ وینڈر لائسنس غیر قانونی طور پر دوسروں کو استعمال کے لیے دے رکھے ہیں۔ مبینہ طور پر بعض افراد ایک بار کوڈ کو اسکین کرکے اس میں ردوبدل کرتے اور اسی کو استعمال کرتے ہوئے جعلی ای اسٹامپ جاری کرتے رہے ، جس کے باعث ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔محمد بلال، اقبال احمد، محمد ظہیر اور محمد عباس نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے لیے تحصیل بھیرہ میں جاری کیے گئے تمام ای اسٹامپ وینڈر لائسنسوں کی جامع چھان بین کرائی جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کوئی لائسنس ہولڈر اپنا لائسنس قواعد و ضوابط کے خلاف ٹھیکے پر دینے یا کسی اور بے ضابطگی میں ملوث پایا جائے تو اس کا لائسنس منسوخ کرکے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ، تاکہ قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...