ای پی آئی پروگرام میں ناقص کارکردگی،5 ملازمین کو شوکاز نوٹس

 ای پی آئی پروگرام میں ناقص کارکردگی،5 ملازمین کو شوکاز نوٹس

ای پی آئی پروگرام میں ناقص کارکردگی،5 ملازمین کو شوکاز نوٹسچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے الاؤنس میں کٹوتی کے احکامات جاری کر دئیے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سرگودھا نے معمول کے ای پی آئی (توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات) پر عملدرآمد میں ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹروں کے پانچ فیلڈ ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے ہیلتھ ریفارم سیکٹر الاؤنس میں کٹوتی کے احکامات جاری کر دئیے ۔محکمہ صحت کے مطابق جن ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی، ان میں ویکسینیٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ڈبلیوز) اور دیگر فیلڈ سٹاف شامل ہیں۔سی ای او ہیلتھ نے اس کے علاوہ ایک درجن سے زائد ملازمین اور میڈیکل افسران کو ناقص کارکردگی پر وارننگ بھی جاری کی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں معطلی سمیت دیگر تادیبی اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...