نجی لیب کے سامنے ایک 42 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا
نجی لیب کے سامنے ایک 42 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی شناخت سید اصغر عباس ، رہائشی منظور حیات کالونی بھلوال کے نام سے ہوئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سول ہسپتال سرگودھا کے مرکزی گیٹ کے قریب نجی لیب کے سامنے ایک 42 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور طبی معائنہ کیا، تاہم اس میں زندگی کے کوئی آثار موجود نہ تھے ،متوفی کی شناخت سید اصغر عباس ولد غلام عباس، رہائشی منظور حیات کالونی بھلوال، کے نام سے ہوئی،ریسکیو 1122 نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، جس کا تعین قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments