آئس مقدمے کا فیصلہ ،ملزم کو 10 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ
آئس مقدمے کا فیصلہ ،ملزم کو 10 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہملزم کو 26 نومبر 2025 کو نارکوٹکس سرگودھا کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (پی سی این ایف) سرگودھا ڈویژن کی کارروائی میں 2۔4 کلو گرام آئس برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد ذیشان ولد محمد یوسف کو 10 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی،ترجمان پی سی این ایف کے مطابق ملزم کو 26 نومبر 2025 کو نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن سرگودھا کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ استغاثہ کی مؤثر پیروی، انسپکٹر نوید (مدعی) اور سب انسپکٹر امام الدین (تفتیشی افسر) کی تحقیقات کی بنیاد پر عدالت نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس سبسٹانسز ایکٹ 2025 کی دفعہ 9(2)(7) کے تحت سزا سنائی،ڈائریکٹر پی سی این ایف سرگودھا ڈویژن کرنل (ر) جواد مسعود اور ڈی جی پی سی این ایف بریگیڈیٔر مظہر اقبال نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments