کمشنر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
کمشنر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، کیتھ لیب، ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، شعبہ جات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈین میجر جنرل (ر) خرم شہزاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد آصف چیمہ نے بریفنگ دی۔کمشنر نے آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، کیتھ لیب، ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سہولیات، صفائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیتھ لیب مکمل فعال ہے جہاں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولیات دستیاب ہیں۔ کمشنر نے معیار برقرار رکھنے اور بروقت علاج کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی جنہوں نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کو نعمت قرار دیا اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔کمشنر نے کہا کہ یہ ادارہ خطے کے لیے اہم منصوبہ ہے جس سے عوام کو جدید علاج مقامی سطح پر میسر آئے گا اور بڑے شہروں کا رخ کم ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات، جدید آلات کی موثر فعالیت، صفائی اور سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔آخر میں انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے خطے کا مثالی مرکزِ امراض قلب بنایا جائے گا، جس سے سرگودھا سمیت گردونواح کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments