میانوالی میں 52 واٹر فلٹریشن پلا نٹس میں سے 43 کی بحالی و مر مت کا کا م مکمل

میانوالی میں 52 واٹر فلٹریشن پلا نٹس میں  سے 43 کی بحالی و مر مت کا کا م مکمل

میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت واٹرفلٹر یشن پلانٹس کی بحالی و مرمت و تنصیب کے سلسلہ میں صاف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائر یکٹر صاف پانی اتھارٹی یاسر بشیر (بذریعہ زوم لنک)،ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، ایم ڈی واسا رضوان اکبر اور صاف پانی اتھارٹی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر صاف پانی اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ میانوالی میں پہلے سے نصب شدہ 52 واٹر فلٹریشن پلا نٹس میں سے 43 کی بحالی و مر مت کا کا م بھی مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ 09 پلانٹس کی بحالی و مرمت کا کام ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...