ڈی پی او خوشاب کی ودای سون کے مرکزی قصبہ نوشہرہ میں کھلی کچہری

ڈی پی او خوشاب کی ودای سون کے  مرکزی قصبہ نوشہرہ میں کھلی کچہری

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے انصاف کے عمل کو تیز کرنے اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے کیلئے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ودای سون کے مرکزی قصبہ نوشہرہ میں کھلی کچہری لگائی۔۔۔

 کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خوشاب اورایس ایچ او نوشہرہ سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے وادی سون کے مختلف علاقوں سے آنیوالے مردو خواتین سائلوں لے مسائل اور پولیس کے حوالے سے کی گئی شکایات سنیں۔ اور ان کے ازالہ کیلئے کھلی کچہری میں موجود پولیس افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...