ریلوے پھاٹکوں کے اطراف پھلوں اور دیگر اشیاء کے مستقل پوائنٹ

 ریلوے پھاٹکوں کے اطراف پھلوں اور دیگر اشیاء کے مستقل پوائنٹ

ریلوے پھاٹکوں کے اطراف پھلوں اور دیگر اشیاء کے مستقل پوائنٹ شہریو ں کی بڑی تعداد کی یہاں آمدورفت رہتی ،تجاوزات کی وجہ سخت مشکلات در پیش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گل والا ، طارق آباد اور ہری پورہ ریلوے پھاٹکوں کے دونوں اطراف متعلقہ شعبوں کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر افراد نے پھلوں اور دیگر اشیاء کی فروخت کے مستقل پوائنٹ بنا رکھے ہیں، اور بتایا جاتا ہے کہ ایک پوائنٹ کا چالیس سے پچاس ہزار روپے مبینہ طور پر وصول کیا جاتا ہے ، یہ علاقے شہر کے پررونق علاقوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں سے نہ صرف درجن سے زائد اضلاع کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ گزرتی ہے بلکہ یہ پوائنٹس اندرون شہر کو بھی دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہریو ں کی بڑی تعداد کی یہاں آمدورفت رہتی ہے ، جنہیں متذکرہ تجاوزات کی وجہ سخت مشکلات در پیش ہیں، بالخصوص ٹرینوں کی آمدورفت کے دوران ریلوے پھاٹک بند اور کھلنے کے بعد ٹریفک کی بد ترین بندش بھی شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے ، اطراف کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال انتظامیہ اور ریلوے حکام نے آپریشن کر کے جگہیں واگزار کروائی تھیں مگر پھر سے دوبار ہ قبضے جمائے جا ریہ ہیں انہوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے نوٹس لے کر فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...