پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کرنے پر سکروٹنی کمیٹی کاکمشنر کو مبارکباد پیش

پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم  کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کرنے پر  سکروٹنی کمیٹی کاکمشنر کو مبارکباد پیش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے معروف شاعر، ادیب، رائٹر اور استاد پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر سکروٹنی کمیٹی کے اراکین نے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کو مبارکباد پیش کی۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن، ڈائریکٹر انفارمیشن نعیم ملک، رائٹر کلب سرگودھا کے سربراہ ممتاز عارف اور پروفیسر ڈاکٹر شفیق آصف نے کمشنر سرگودھا سے ملاقات کی۔ اور ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کی تمغہ امتیاز کے لیے نامزدگی پر ان کی کاوشوں اور سارے عمل کی نگرانی پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔ اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم مرحوم کی علمی، ادبی اور تحقیقی خدمات سرگودھا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی تمغہ امتیاز کے لیے نامزدگی ان کی خدمات کا اعتراف اور سرگودھا ڈویڑن کے لیے بھی باعثِ فخر ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...