پٹرولنگ پوسٹ چک 40 شمالی پر جشن آزادی کی پروقار تقریب
پٹرولنگ پوسٹ چک 40 شمالی پر جشن آزادی کی پروقار تقریب شرکاء میں کیک اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں اور معزز مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی
ساہیوال، سرگودہا (نمائندہ دنیا)یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں پٹرولنگ پوسٹ چک 40 شمالی پر جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایس پی فرخ سہیل سندھو، ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا، اور ڈی او سرگودھا محمد فاضل بسراء نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان کی 79ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔پٹرولنگ پوسٹ آمد پر سب انسپکٹر محمد عمران نے ایس پی فرخ سہیل سندھو کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب میں اہل علاقہ اور بچوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ بچوں اور شہریوں نے قومی پرچم اٹھا کر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور جشن آزادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران قومی پرچم کی سربلندی کے ساتھ وطن عزیز کی آزادی کی قدر و منزلت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر شہری اپنی ذمہ داری پوری کرے گا جبکہ ملکی سلامتی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں شرکاء میں کیک اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں اور معزز مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments