آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ میں شاہزیب نے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ میں  شاہزیب نے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ میں شاہزیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، انس آصف رنر اپ جبکہ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گرلز ایونٹ میں انیبا نے فاتح کا اعزاز حاصل کیا، کنز الایمان دوسرے اور عائشہ زینب تیسرے نمبر پر رہیں۔ ٹورنامنٹ میں 27 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، گرلز مقابلے سکواش کمپلیکس جبکہ بوائز کے میچز اور فائنل جمخانہ کلب میں کھیلے گئے آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ کی پروقار تقسیمِ انعامات تقریب میں مہمان خصوصی محمد عاطف سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز؍منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب نے کامیاب کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...