انجمن تاجران بلاک نمبر 2 کا الیکشن الخدمت گروپ کامیاب
انجمن تاجران بلاک نمبر 2 کا الیکشن الخدمت گروپ کامیابالخدمت گروپ کے امیدواروں نے مدمقابل امیدواروں کوشکست دے دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بلاک نمبر 2 کے انتخابات میں الخدمت گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ الخدمت گروپ کے امیدواروں نے اپنے مدمقابل امیدواروں کو واضح فرق سے شکست دے دی۔ کامیابی کی خوشی میں تاجروں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، بھنگڑے ڈالے ، پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کیے ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بلاک نمبر 2 کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی، جس میں مجموعی طور پر 180 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر ملک علاؤالدین نے 126 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل عامر حسین کو 54 ووٹ ملے ۔نائب صدر کے عہدے پر محمد عثمان کمبوہ نے 132 ووٹ حاصل کیے جبکہ رحمن اختر 48 ووٹ لے سکے ۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بابر علی نے 124 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ جمشید شفق کو 56 ووٹ ملے ۔ فنانس سیکرٹری کے عہدے پر احسن رحمن نے 135 ووٹ حاصل کیے جبکہ عبد الوحید کو 45 ووٹ ملے ۔انتخابات کے لیے تین رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments