ڈپٹی کمشنرکا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ شہر کاد ورہ،اور بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کا تفصیلی جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ شہر کاد ورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کا لا باغ روڈ پر گرین بیلٹس، کشمیر پارک کے گراسی لانز اور بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ مین شاہراؤں کے اطراف تمام گرین بیلٹس کی تزئن وآرائش کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک کا بھی دورہ کیا اور پارک کے گراسی لانز کی تزئن وآرائش پر ایم سی کے افسران کی کا ؤشوں کو سراہا۔بعدازاں انہوں نے زیر تکمیل اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اربن کوریڈور کے تعمیراتی کا م مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کی نمائشی لائٹس آئندہ دو روز میں نصب ہو جا ئیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے ستھر ا پنجاب حکام کو گرین بیلٹس، پارکوں اور اربن کوریڈور میں صفائی ستھرائی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments