گوکھووال میں عظمت شہدائے تحریک پاکستان کانفرنس کاانعقاد

 گوکھووال میں عظمت شہدائے تحریک پاکستان کانفرنس کاانعقاد

شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے :مقررین

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رابطہ کار و رکن ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے شہداء نے نسلوں کے لیے آزادی کی بنیاد رکھی، شہداء کا لہو ہماری سرزمین کی بقا کا ضامن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوکھووال میں منعقدہ عظمت شہدائے تحریک پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر سید فیض الحسن شاہ، مولانا سید نثار شاہ، مولانا عادل رضا قادری، مولانا ارشاد رسول فخری، حکیم طیب حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور تاریخ کا فخر ہیں۔ وطن کے سچے سپوتوں نے قربانیاں دے کر وفاداری کا حقیقی مفہوم سکھایا۔ وطن کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور مادر وطن پر جان قربان کرنے والے ہی اصل ہیرو ہوتے ہیں۔ شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی ترقی، سلامتی و استحکام اور شہدائے تحریک پاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...