پارکوں سے جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کا خاتمہ کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پی ایچ اے اتھارٹی کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کلیم اﷲ خان ، سی ای او ایم سی سندس رابیل ،بلاک آفیسر نجم شاہ محکمہ فاریسٹ ،انچارج پی ایچ اے حسنات ظفر، محمد وقاص ڈسٹرکٹ ناظر،PHA سمیت متعلقہ محکمے کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو فاریسٹ بلاک آفیسر نجم شاہ اور پی ایچ اے افسران نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا اور بتایا کہ پی ایچ اے کے پاس مختلف محکموں سے لیے گئے عارضی ملازمین ودیگر جوہرآباد مین ہائی وے روڈ سے منسلک گرین بیلٹ پارکس میں صفائی ستھرائی جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں کے کاموں میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ فاٹا ودیگر محکموں سے لیے گئے عملہ سے جوہرآباد وخوشاب مین روڈز، پارکوں اور دفاتر سے جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments