والدہ سے ناراضی پر گھر سے نکلنے والا 14 سالہ طالب علم لاپتہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) والدہ سے ناراضی پر گھر سے نکلنے والا 14 سالہ طالب علم لاپتہ، نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
چک نمبر 135 جنوبی کے رہائشی محمد ساجد کا 14 سالہ بیٹا صنعان ساتویں جماعت کا طالب علم ہے ، جو گزشتہ دوپہر ٹیوشن پر نہ جانے کے معاملے پر اپنی والدہ سے ناراض ہوکر گھر سے نکلا، تاہم تاحال واپس نہیں آیا۔ والد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کے بیٹے کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments