اسٹون کرشنگ یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اسٹون کرشنگ یونٹس کے  خلاف کریک ڈاؤن جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے انسدادِ سموگ مہم کے تحت ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے اسٹون کرشنگ یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات محمد رانا کی نگرانی میں چک نمبر 116 جنوبی میں کارروائی کرتے ہوئے ماحولیاتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار اسٹون کرشنگ یونٹس سیل کر دیے گئے ،سیل کیے گئے یونٹس میں عبدالقدیر خان نیازی اسٹون کرشنگ پلانٹ، نارووال اسٹون کرشر، حذیفہ اسٹون کرشر اور شاہین اسٹون کرشنگ پلانٹ شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا ہے کہ سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے صنعتی و تجارتی یونٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سموگ کی روک تھام اور شہریوں کو صاف و صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے تمام قانونی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...