گھر آئے مہمانوں نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 36 شمالی کے رہائشی شوکت علی کے گھر اسکی بیوی کے رشتہ دار مبارک علی اور نفیساں ملنے آئے ۔
جنہیں وہ اپنی بیٹی سویرا کے پاس چھوڑ کر بیوی کے ہمراہ جانوروں کا چارہ لینے چلا گیا جب دونوں واپس آئے ، تو مہمانوں کیساتھ ساتھ گھر سے موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے کی نقدی سمیت بیٹی بھی گھر سے غائب تھی، تلاش کے دوران پتہ چلا کہ دونوں مہمان لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی اور موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments