کمشنر کا الائیڈ ہسپتال ون کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات

کمشنر کا الائیڈ ہسپتال ون کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات

ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے گزشتہ رات الائیڈ ہسپتال ون کا اچانک دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔کمشنر نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مریضوں کو جدید اور معیاری علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے ۔انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں کو شکایات سے پاک بنانا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...