جیب تراشی ،چوری و نقب زنی کیخلاف سخت کارروائی کاحکم
لاہور (کرائم رپورٹر )سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس میں جیب تراش گروہوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے اور چوری و نقب زنی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں سے بھرپور مدد لینے کا حکم دیدیا۔
سی سی پی او نے کہا جیب تراشوں کیخلاف خصوصی مہم چلائی جائے اور اشتہاری و دیگر مطلوب ملزموں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments