پولیو خطرناک مگر قابلِ انسداد مرض ، گورنر

پولیو خطرناک مگر قابلِ انسداد مرض ، گورنر

کراچی (آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مگر قابلِ انسداد مرض ہے ، پولیو سے پاک پاکستان کا خواب پورا کرنا ہماری قومی ذمہ داری اور مشترکہ عزم ہے ۔

عالمی یومِ انسدادِ پولیو پر پیغام میں گورنر نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کا خواب پورا کرنا ہماری قومی ذمہ داری اور مشترکہ عزم ہے ، بروقت ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ والدین پانچ سال سے کم عمر اپنے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...