امریکی وفد کا دورۂ کمشنر آفس سرگودھا، کنو کی برآمدات پر گفتگو
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) امریکی وفد نے کمشنر آفس سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، وزیراعلیٰ پنجاب کی سٹرس ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس کے کنوینئر چوہدری محسن شاہ نواز رانجھا اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سرگودھا کے زرعی شعبے کی ترقی، کنو سمیت ترشاوہ پھلوں کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے ، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال، زرعی تحقیق اور بین الاقوامی تجارتی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔امریکی وفد میں گریگوری جان لیتھ (Gregory John Leith)، چیف ایگزیکٹو آفیسر بریک تھرو لیڈرز اور چیئرمین ایف ایس ایف؛ کیون اسٹارک (Kevin Stark)، مالک و صدر مڈی واٹر فارمز؛ فریڈ برک بوکلر (Fred Burckbuchler)، نائب صدر فنانس نیچرز ارتھ پراڈکٹس؛ جیفری ٹی ٹروئیک (Jeffrey T. Troike)، امریکی زرعی کاروباری شعبے سے وابستہ ایگزیکٹو؛ اور ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی (Dr. Rubina Feroze Bhatti)، انٹرنیشنل وزیٹنگ اسکالر، دی کیتھولک یونیورسٹی آف امریکہ شامل تھے ۔ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی قیادت صدر چیمبر قیصر محمود کھرل نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن خان، ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر اشفاق، ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد حیات سگو سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments