ڈی پی او سرگودھا کی کوٹ مومن میں کھلی کچہری، شکایات سنیں

ڈی پی او سرگودھا کی کوٹ مومن میں کھلی کچہری، شکایات سنیں

ڈی پی او سرگودھا کی کوٹ مومن میں کھلی کچہری، شکایات سنیں سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ پر اور جلد از جلد مکمل کی جائے : ایس ڈی پی او

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ایس ڈی پی او آفس کوٹ مومن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو ضروری احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے قتل، اقدامِ قتل، راہزنی، مویشی چوری اور نقب زنی سمیت سنگین نوعیت کے زیرِ تفتیش مقدمات کے مدعیان سے بھی ملاقات کی اور مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس ڈی پی او کوٹ مومن کو ہدایت کی کہ سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ پر اور جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ متاثرہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کی براہِ راست داد رسی، شکایات کا ازالہ اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے ۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور زیرِ تفتیش مقدمات میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...