مجلس حزب الانصار کی تنظیموں کی خدمات کے اعتراف میں تقریب

مجلس حزب الانصار کی تنظیموں کی  خدمات کے اعتراف میں تقریب

بھیرہ (نامہ نگار) مجلس حزب الانصار (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام مولانا ظہور احمد بگوی آڈیٹوریم میں شہر کی سماجی و فلاحی تنظیموں کی خدمات کے اعتراف میں تقریب منعقد ہوئی۔

جس کے مہمانِ خصوصی سابق صدر تحصیل بار محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ تھے ۔ تقریب کا اہتمام الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا، جس میں مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی پیرانہ سالی کے باوجود علاقے میں دینی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں اسلافِ بگویہ کے حقیقی جانشین اور ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی کی بھرپور معاونت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نادار اور مستحق طبقات کی بحالی اور مدد کرنا انسانیت کی خدمت ہے ۔مہمانِ خصوصی محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے علاقے میں دینی، سماجی اور تعلیمی خدمات کے حوالے سے مجلس حزب الانصار کی تاریخی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد، تعلیم کا فروغ اور معاشرتی فلاح کے لیے کام کرنا دین کے عملی تقاضوں میں شامل ہے ۔ انہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد اور تنظیموں کی خدمات کو بھی سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...