خوشاب میں انسدادِ سموگ اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ
خوشاب میں انسدادِ سموگ اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر نے مائنز اور جنگلاتی علاقوں کی صورتحال سے آ گاہ کیا
خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت انسدادِ سموگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر امت السلام، ڈی او انڈسٹریز محمد عبداللہ، انوائرمنٹ آفیسر، ڈی ایس پی ذوالفقار احمد، سی ای او میونسپل کمیٹی سندس رابیل، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں انوائرمنٹ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو انسدادِ سموگ سرگرمیوں اور کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر نے مائنز اور جنگلاتی علاقوں میں ماحولیاتی صورتِ حال کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران نے سموگ کے تناظر میں فصلوں کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکموں کے افسران جنگلاتی اور زرعی علاقوں میں واقع تمام کانوں، فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس کا دورہ کریں۔ عوامی مقامات اور رہائشی آبادیوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے اور صحت بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر فوری اقدامات کیے جائیں اور تمام علاقوں میں ماحول کو صاف رکھنے کے لیے مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments