اے ڈی سی سوشل سروسز کا گرلز ہائی سکول،موضع کوڑے والا کا دورہ
اے ڈی سی سوشل سروسز کا گرلز ہائی سکول،موضع کوڑے والا کا دورہ زیرِ تعمیر دو کلاس رومز کے کام کا معائنہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اے ڈی سی سوشل سروسز ارشد احمد وٹو نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہپور صدر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ تعمیر دو کلاس رومز کے کام کا معائنہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سکول کی پرنسپل میڈم سمیہ راجہ نے انہیں بتایا کہ ادارے میں ایک ہزار 80 طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی چار خالی آسامیوں کو پُر کرنے اور مزید کلاس رومز کی تعمیر و مرمت کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا۔اے ڈی سی سوشل سروسز ارشد احمد وٹو نے متعلقہ حکام کو تعلیمی ادارے کے مسائل حل کرنے اور ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں، تاکہ طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔بعد ازاں اے ڈی سی سوشل سروسز محمد ارشد وٹو نے موضع کوڑے والا کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
گاؤں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے ، کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے اور گلیوں سمیت عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا متعلقہ عملے کی ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments