بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی روک تھام کیلئے ریلوے کا پلان تیار
کراچی(این این آئی)پاکستان ریلوے نے بغیر ٹکٹ ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام اور ریلوے آمدن کے تحفظ کے لیے جامع خصوصی مہم کا پلان تیار کرلیا ہے ۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) کراچی جمشید عالم کی ہدایات پر مہم کا شیڈول بھی مرتب کرلیا گیا ہے ۔ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق مختلف ٹرینوں، اسٹیشنوں اور سیکشنز میں تعینات افسران، ریلوے عملے اور ریلوے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران ٹکٹوں کی جانچ پڑتال اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سفری سہولیات پر بھی توجہ دی جائے گی۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ دورانِ سفر مسافروں کو پیش آنے والے مسائل اور ریلوے سہولیات سے متعلق شکایات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ متعلقہ افسران اپنے مقررہ سیکشنز میں آپریشنل خامیوں کی نشاندہی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments