نئے صوبوں، یونٹس پر فیصلے زمینی حقائق پر ہونے چاہئیں:ابراہیم مراد
لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر بلدیات پنجاب اور یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ ملک کی آبادی میں سات گنا اضافہ ہو نے پرمسائل اور انتظامی ضروریات کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل کا فیصلہ سیاسی نعروں کی بجائے آبادی، رقبے ، معاشی صلاحیت اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یہ بات یو ایم ٹی کے مطالعاتی دورے پر آنیوالے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اکیڈمی میں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کرنیوالے افسروں کوپالیسی اصلاحات پر بریفنگ میں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments