طلبا و طالبات کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا گیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ٹریفک ویژن بااختیار نوجوان، محفوظ پنجاب کے تحت ڈی ٹی او خوشاب سید قمر اقبال حیدر کی زیر نگرانی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد میں طلبا و طالبات کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا گیا۔
لیکچر میں جیونائل ڈرائیونگ پرمٹ، ہیلمٹ کے لازمی استعمال اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ تیز رفتاری، ون ویلنگ، رانگ پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر عاصم شہزاد جوئیہ اور پروفیسر سید طاہر عباس شیرازی سے ملاقات کے دوران طلبا کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی اور موٹر سائیکل سوار طلبا اور سٹاف کے لیے ہیلمٹ کے لازمی استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments