فٹنس سرٹیفکیٹ، 12 ہزار لینے والے لیب اسسٹنٹ گرفتار

فٹنس سرٹیفکیٹ، 12 ہزار لینے والے لیب اسسٹنٹ گرفتار

فٹنس سرٹیفکیٹ، 12 ہزار لینے والے لیب اسسٹنٹ گرفتارملزمان کے قبضے سے فٹنس سرٹیفکیٹ کی فائل اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن کا ڈاکٹر فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال میں چھاپہ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے عوض 12 ہزار روپے مبینہ رشوت لینے والے لیب اسسٹنٹ اور وارڈ بوائے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر تفتیش تصور عباس بوسال کی سربراہی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ذکا ء الحسن کی نگرانی میں ریڈنگ ٹیم نے کارروائی کی، ناصر اقبال لیب اسسٹنٹ اور محمد اکرم وارڈ بوائے کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 12 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے فٹنس سرٹیفکیٹ کی فائل اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے ، اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر رقم ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کلرک محمد وسیم کے ایماء پر وصول کی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ دیگر مبینہ کرداروں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...