عدالتی ڈگری اور فیصلے کے مطابق الاٹمنٹ کی جائے ،فروٹ منڈی کے آڑھتیوں کا مطالبہ

عدالتی ڈگری اور فیصلے کے مطابق  الاٹمنٹ کی جائے ،فروٹ  منڈی کے آڑھتیوں کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مارکیٹ کمیٹی کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹس کے خلاف فروٹ منڈی کے آڑھتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران نومنتخب صدر چوہدری قیصر مشتاق اور دیگر عہدیداران نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ فروٹ منڈی کے معاملات میں اصل مالکان اور حقداروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور الاٹمنٹس کے حوالے سے عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے ۔ آڈھتیوں کا کہنا تھا کہ عدالتی ڈگری اور فیصلے کے مطابق الاٹمنٹ کی جائے ، جبکہ مارکیٹ کمیٹی سرگودھا اور پامرا کی جانب سے کی جانے والی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹس کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فروٹ منڈی کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی مبینہ بے ضابطگی یا غیر قانونی اقدام کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...