سموگ سیزن سے قبل فضائی آلودگی پھیلالے والوں کیخلاف بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ

سموگ سیزن سے قبل فضائی آلودگی پھیلالے والوں کیخلاف بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں، کرشنگ اور صنعتی یونٹس سمیت فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں سموگ سیزن سے قبل فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں، کرشنگ اور صنعتی یونٹس سمیت فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر احمد مغیث کی زیرصدارت انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس میں سموگ کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف محکموں کی کارروائیوں اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر، محکمہ معدنیات و ماحولیات کے افسران جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ، بھٹہ خشت کی نگرانی، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں، کرشنگ یونٹس اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے معائنے سمیت ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے واضح کیا کہ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، کرشنگ و صنعتی یونٹس کی مانیٹرنگ مزید سخت اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے فیلڈ نگرانی مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...