تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے  حوالے سے تقریب کا انعقاد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کے زیر اہتمام تحصیل نوشہرہ میں خانہ بدوشوں، جھگیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم بچوں میں تعلیم کی اہمیت، شوقِ مطالعہ اور تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمار انور نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کا استقبال کیا۔ تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، خانہ بدوش، جھگیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمار انور نے والدین کی موجودگی میں جھگیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم بچوں میں کتابیں تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...