نادرن ایریا آسٹریلیا میں ہتکِ عزت کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعی کے حق میں ڈگری جاری کر دی
بھیرہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سرگودھا ارشد محمود نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری، نادرن ایریا آسٹریلیا میں جسٹس آف پیس مخدوم حسین بھٹی اور علی پور سیداں بھیرہ میں ان کی قائم کردہ پاک ویلفیئر سوسائٹی سے متعلق مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعی کے حق میں ڈگری جاری کر دی۔
عدالت نے مدعا علیہان محمد سلیم سلیمی، ان کے بھائی اشفاق انجم اور ایک دیگر ساتھی کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے عمومی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالتی فیصلے کے مطابق مذکورہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں مدعی کے خلاف عائد کیے گئے الزامات کو عدالت نے جھوٹا اور بہتان تراشی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدعا علیہان نے ڈیفامیشن آرڈیننس 2002ء کی دفعہ 3 کے تحت مدعی کی ہتکِ عزت کی۔فیصلے کے مطابق سلیم اختر سلیمی اور اشفاق انجم مشترکہ طور پر اور علیحدہ علیحدہ مدعی کو 10 لاکھ روپے عمومی ہرجانہ ادا کریں گے ، جبکہ مدعا علیہ نمبر 3 کو مدعی کو 5 لاکھ روپے عمومی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments