ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کا غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کا غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ

میانوالی(نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کا غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ، ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔

 سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی جانب سے ڈی پی او میانوالی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔دورے کے دوران ڈی پی او میانوالی نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے انتظامیہ و اساتذہ سے گفتگو کی۔ انہوں نے طلباء سے بھی ملاقات کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں، دلچسپیوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے طلباء کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کی شخصیت سازی اور معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ سکول پرنسپل نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کو ادارے کا دورہ کرنے اور طلباء کے ساتھ وقت گزارنے پر اظہارِ تشکر کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...