مریم نواز کواعلی ترین بین الاقومی اعزاز سے نوازا جائیگا، آصف بھا
مریم نواز کواعلی ترین بین الاقومی اعزاز سے نوازا جائیگا، آصف بھا مسقط میں منعقد ہونیوالی خصوصی تقریب میں یہ ایوارڈ وصول کریں گی
خوشاب(نمائندہ دنیا) پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کو بین الاقوامی سطح پر ملنے والی شاندار پذیرائی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، اس عظیم پراگرام کی افادیت کے پیش نظر مریم نواز کواقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزاز نوازا جائے گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں کہا کہ کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو رہاشی سہولیات کیء حوالے سے ملنے والے اس اعاز کا کریڈت ماکستان مسلم لیگ((ن) کو جاتا ہے ، انشاء اللہ وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز عالمی یوم رہائش کے موقع پر اقوام متحدہ متحدہ کی زیر نگرانی مسقط میں منعقد ہونیوالی خصوصی تقریب منیں یہ ایوارڈ وصول کریں گی۔ ملک آصف بھا نے بتایا کہ یہ اعلیٰ ترین بین لاقوامی ایوارڈ اعلی ترین بین الاقومی اعزاز ہے جو یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈسستی اورمناسب ترین رہائشگاہ،پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری،شہری تعمیر نو،قدرتی آفات کے بحالی پروگرام کے اہداف کو مدنظر رکھ کر دیا جا تا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اس عالیٰ تریں ایوارڈ کو بھی پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments