الائیڈ سکولزکے زیر اہتمام ہائی اچیورز ایوارڈکی پروقار تقریب

 الائیڈ سکولزکے زیر اہتمام ہائی اچیورز ایوارڈکی پروقار تقریب

الائیڈ سکولزکے زیر اہتمام ہائی اچیورز ایوارڈکی پروقار تقریب والدین کی بھرپور شرکت، بچوں نے ملی نغموں سے سماں باندھ دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں الائیڈ سکولز اور ایفا سکول سسٹم کے زیر اہتمام ہائی اچیورز ایوارڈ 2026 کی پروقار تقریب، طلبہ و طالبات اور والدین کی بھرپور شرکت، بچوں نے ملی نغموں سے سماں باندھ دیا، میٹرک کے امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنیوالے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود تھے ۔ تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور روڈ کیمپس میں الائیڈ سکولز اور ایفا سکول سسٹم کی جانب سے ہائی اچیورز ایوارڈ 2026 کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود جبکہ صدارت ریجنل ڈائریکٹر رضوان اجمل نے کی۔

ریجنل ڈائریکٹر رضوان اجمل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جبکہ طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کرکے خوب داد سمیٹی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ، ان کے والدین، اساتذہ اور مینجمنٹ کو مبارکباددی۔ دیتے ہوئے کہا کہ الائیڈ سکولز مستقبل کے تعلیمی تقاضوں اور بدلتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طلبہ کی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔ موجودہ دور میں صرف نصابی تعلیم کافی نہیں، اس لیے طلبہ میں تنقیدی اور تخلیقی سوچ، جدید ٹیکنالوجی سے شناسائی، خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیتیں، کردار سازی اور جسمانی صحت کے فروغ پر بھی توجہ ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...