اے پی پی کے ضیاء المرتضیٰ کی نانی 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

  اے پی پی کے ضیاء المرتضیٰ کی نانی  95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھیرہ(نامہ نگار) سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل نذیر جواد ایڈووکیٹ اور تاجر اعجاز احمد کی والدہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ضیاء المرتضیٰ کی نانی 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

مرحومہ حاجی محمد یاسین مرحوم کی بیوہ اور انجمن فدایان رسول ﷺ کے قاری محمد یوسف کی خوشدامن تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ شیر شاہی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں ادا کی گئی، جس میں سیشن جج احمد یار گوندل، ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل، سابق ڈی جی فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی ملک ظفر، بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شاہین فاروقی، سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان بکھر، سابق صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن واجد گیلانی، رضوان اختر اعوان ایڈووکیٹ، اسلام آباد بار کے وکلاء، بیوروکریٹس، صحافیوں، مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ، اساتذہ، تاجر برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...