نواحی علاقوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی کا خواب پورا نہ ہو سکا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی( واسا) کے قیام کے باوجودجوہر آباد شہر اور نواحی علاقوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی کا خواب پورا نہ ہو سکا۔
پورا شہر گندگی اور غلاظت کی لپیٹ میں ہے اور واسا کی کاروائیاں محض کیمپنگ اور نمائشی اقدامات سے آگے نہ بڑھ سکیں اور شہری حالات کے رحم و کرم پر ہیں ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ واسا کے قیام کے ساتھ ہی بلدیہ جوہر آباد کے عملہ صفائی نے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے سیوریج سسٹم کی بحالی کا عمل روک دیا جس کی وجہ سے سے بلاک 4بلاک6نیا و پرانا سیٹلائٹ ٹاون ، بلاک14نسیم کالونی ، وقار اسلم کالونی سمیت جوہر آباد اور اس کے نواحیہ علاقوں کی گلیوں چوکوں اور چوراہوں میں سیوریج کا گندہ اور بو دار پانی شہریوں کا منہ چڑا رہا ہے ۔ جوہر آبادس کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کو جندے اور بو دار پانی سے نجات ملے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments