تحریک انصاف مذاکرات کی میز پر آئے ، شازیہ بانو

 تحریک انصاف مذاکرات کی میز پر آئے ، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی واقعی ملکی مسائل کا حل چاہتی ہے تو اسے سیاسی محاذ آرائی اور الزام تراشی کے بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اپنا مؤقف پیش کرنا چاہیے ۔

 شازیہ بانو کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سیاسی کشیدگی اور بے یقینی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک کو انتشار نہیں بلکہ سیاسی استحکام، معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، لیکن اختلاف کو دشمنی اور محاذ آرائی میں تبدیل کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ شازیہ بانو نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام بنیادی ضرورت ہے ، اس لیے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قوتیں مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اختیار کریں اور ملک کو مزید سیاسی بے یقینی سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...