محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ خود بنیادی سہولیات سے محروم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زمینداروں کو فصلوں، زرعی پیداوار اور دیگر مسائل کے حل کے لیے رہنمائی فراہم کرنے والے محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ خود بنیادی دفتری سہولیات سے محروم ہوگئے۔
سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں فیلڈ اسسٹنٹس کے لیے قائم بیشتر دفاتر یا تو موجود ہی نہیں جبکہ متعدد مراکز انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں سوا سو سے زائد فیلڈ اسسٹنٹ مختلف علاقوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، تاہم ان میں سے اکثریت اپنے مستقل دفتروں سے محروم ہے ، جس کے باعث انہیں زمینداروں اور کاشتکاروں سے رابطے ، زرعی رہنمائی اور سرکاری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments