پولٹری فارمز کے ماحولیاتی منظوری کے 24کیسز منظور
پولٹری فارمز کے ماحولیاتی منظوری کے 24کیسز منظور ڈویژنل انوائرنمنٹل اپروول کمیٹی کے اجلاس میں کیسز کی منظوری دی گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا ڈویژن میں پولٹری فارمنگ کے کاروبار کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں سرگودھا، خوشاب اور بھکر کے پولٹری فارمز کے ماحولیاتی منظوری کے لیے پیش کیے گئے 24 کیسز منظور کر لیے گئے ہیں۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرنمنٹل اپروول کمیٹی کے اجلاس میں کیسز کا متعلقہ ماحولیاتی قواعد و ضوابط اور قانونی تقاضوں کی روشنی میں جائزہ لینے کے بعد منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے )، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ ماحولیاتی منظوریوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور تمام قانونی شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اور ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور عوامی مفاد کو بھی مقدم رکھا جائے تاکہ معاشی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ماحول پر منفی اثرات سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments