سرگودھا ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ، فائنل 14 اکتوبر کو ہوگا
سرگودھا ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ، فائنل 14 اکتوبر کو ہوگا چار ٹیموں کو بائی ملنے کے باعث براہِ راست اگلے مرحلے میں جگہ مل گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ میں 12 کلبوں کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ ناک آؤٹ بنیادوں پر کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں چار ٹیموں کو بائی ملنے کے باعث براہِ راست اگلے مرحلے میں جگہ مل گئی ہے ، جبکہ باقی آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے 11 اور 12 اکتوبر، سیمی فائنلز 13 اکتوبر جبکہ فیصلہ کن فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ مقررہ وقت میں میچ برابر رہنے کی صورت میں کامیاب ٹیم کا فیصلہ پنالٹی ککس کے ذریعے کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments